جبران ناصر کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے کلفٹن تھانے میں درج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رہنما جبران ناصر کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے کلفٹن تھانے میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا کی مدعیت میں مقدمہ اغوا کی دفعہ کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔منشا پاشا نے مقدمے میں بیان دیا ہے کہ ہم رات 11 بجے اپنے گھر کی طرف آ رہے تھے، خیابان تنظیم کے قریب 2 گاڑیوں نے ہماری گاڑی کو روکا۔منشا پاشا کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیوں میں تقریباً 15 مسلح افراد تھے۔مقدمے کے مطابق مسلح افراد نے میرے شوہر کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور لے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں