الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کردیا گیا

کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح۔ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ نئی تیار کردہ ویب سائٹ پاکستان کے انتخابی عمل میں شفافیت، کارکردگی اور انتخابی عمل میں عوامی شمولیت کو تقویت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے ویب سائٹ کےFriendly Interface کا مقصد شہریوں کو اہم معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔افتتاحی تقریب کے دوران، چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے اس کاوش پر خوشی کا اظہار کیانئی ویب سائٹ کی اہم خصوصیات میں سے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ اس کا منسلک ہونا ہے جس سے شہریوں کو باخبر رہنے اور سوشل میڈیا چینلز پر ECP کے ساتھ رابطے میں رہنے کی سہولت ملتی ہےECP کی نئی ویب سائٹ کا اجراءایک اہم سنگ میل ہے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام شہریوں سے گزارش کرتا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی اس جدیدویب سائٹ www.ecp.gov.pk سے استفادہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں