ضلعی انتظامیہ اور پمپ مالکان کے درمیان کامیاب مذاکرات، خضدار میں ایرانی پیٹرول پر پابندی ختم

خضدار (آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد علی درانی کے ساتھ پیٹرول پمپ اونرز کے کامیاب مذاکرات ، خضدار میں ایرانی پیٹرول پر بندش ختم کردیا گیا ، انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل ،آغا سید سمیع اللہ شاہ ،بی این پی کے رہنما حیدر زمان بلوچ ،جے یوآئی کے رہنما غلام علی بادشاہ کی موجود گی میں پیٹرول پمپ مالکان کے اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد علی درانی سے مذاکرات ہوئے ۔ جس میں فیصلہ ہوا کہ جو اسٹاک پیٹرول پمپس پر پہلے سے موجود ہے اس لحاظ سے آئندہ تین دن تک فی لیٹر پیٹرول 175روپے میں فروخت کردیا جائیگا اور تین دن بعد دیگر مارکیٹ ریٹس کے مطابق 5روپے فائدہ لگا کر فی لیٹرپیٹرل فروخت ہوگا اور جیسے ہی دوسرے اضلاع میں پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو اس میں پیٹرول پمپس مالکان خود پہل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت کم کریں گے یاد رہے کہ گزشتہ روزعوامی مطالبے پراسسٹنٹ کمشنر خضدار نے نوٹس لیتے ہوئے ایرانی پمپس پر پیٹرول زیادہ قیمت فروخت کرنے کا سلسلہ روک دیا تھا جس کے بعد اس قام کے شہر کے تمام چھوٹے بڑے پیٹرول پمپس بند ہوگئے تھے اور پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا تھا تاہم آج اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد علی درانی حافظ حمیداللہ مینگل سید سمیع اللہ شاہ حیدرزمان بلوچ غلام علی بادشاہ ٹکری محمد بخش محمد زئی مینگل و دیگر نے مل کر اس مسئلے کو حل کردیا اور مذاکرات کے بعد ایرانی پیٹرول پمپس کھل گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں