کوئٹہ ،سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 1شخص زخمی، نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے دھماکے کے نتیجے میں 1شخص زخمی ہوگیا دھماکے سے نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی پولیس کے ترجمان کے مطابق ہفتے کی شب کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے جان محمد روڈ پر سیوریج لائن میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں 1شخص نصرت اللہ زخمی ہوگیا دھماکے سے نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے کے خوف و ہراس پھیل گیا زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچ گیا مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


