گورنرسندھ سے بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کی ملاقات

کراچی (آن لائن) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میںصوبہ سندھ اور بلو چستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون ، وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے مابین قریبی تعاون دونوں صوبوں کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی ہر محب وطن پاکستانی نے مذمت کی۔ میر ضیاءلانگو نے کہا کہ ملک بھر کے عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں