پاکستان کے 30 شہروں میں نادرا کو پاسپورٹ اجراکی اجازت، بلوچستان لسٹ میں شامل نہیں

کوئٹہ (یو این اے) پاکستان بھر کے 30شہروں میں نادرا کوپاسپورٹ کی اجراءکی اجازت، بلوچستان یکسر محروم ہوگیا،بلوچستان کا کوئی بھی شہر نادرا کے ذریعے پاسپورٹ کی اجراءکی لسٹ میں شامل نہیں ہے ۔تفصیلات کے مابق ملک بھر کے کئی شہروں کی طرح کراچی نادرا آفس میں بھی اب پاسپورٹ بنیں گے، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عوام کی سہولت کے لیے نادرا کے 30 شہروں کے دفاتر میں پاسپورٹ بنائے جانے کا فیصلہ ہوا ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جس تحصیل یا سب تحصیل میں پاسپورٹ آفس نہیں وہاں نادرا میں پاسپورٹ بنائے جائیں گے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب پاسپورٹ کا ایک کانٹر بھی نادرا کے دفتر میں ہی موجود ہوگا، لاہور ریجن کے 12 چھوٹے شہروں اور کراچی کے 2 علاقوں میں نادرا سینٹر پر پاسپورٹ بن سکے گا، اسی طرح ملتان کے 6، سرگودھا کے 2، کے پی میں 4 اور اسلام آباد کے 2 نادرا سینٹرز پر بھی پاسپورٹ بنائے جا سکیں گے تاہم بدقسمت بلوچستان کا کوئی بھی شہر اس میں شامل نہیں ہے ،۔دوسری جانب ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ نادرا دفاتر میں قائم پاسپورٹ کانٹر محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کنٹرول کرے گا، نادرا فی پاسپورٹ سرکاری فیس کے علاوہ ایک ہزار روپے وصول کرے گا۔مزید برآں ڈی جی پاسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ 10 جون سے ہر نادرا آفس میں پاسپورٹ جاری کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں