جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2افراد جاں بحق، 2زخمی
جنوبی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی کے علاقے بروند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان شبیر حسین شاہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ریسکیو اہلکاروں نے جائے دھماکا پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


