افغان شہریوں کا پاکستان میں 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں، افغان سفارتخانہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے دارالحکومت میں موجود افغان سفارتخانے کے حکام نے اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں گرفتار افغان باشندوں کی رہائی کے بارے میں پاکستانی دفتر امور خارجہ اور ملک کے دیگر سیکیورٹی اداروں سے بات چیت کی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں اس بنیاد پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا کہ افغان باشندوں نے حالیہ مظاہروں میں شرکت کی یا ان کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں تاہم گرفتار افراد کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔ رپورٹ کے مطابق افغان سفارتخانے کی کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ روز اسلام آباد اور کراچی کی جیلوں سے 45 افراد رہا کردیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں