گوادر کے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کردیے گئے

گوادر (نمائندہ انتخاب) گوادر کے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم۔ رکن صوبائی اسمبلی بی این پی کے مرکزی رہنماءمیر حمل کلمتی کی کوششوں سے گزشتہ سال مون سون بارشوں اور سیلابی پانی سے جن کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا تھا ان متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کردیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیر اور اے ڈی سی ذاکر، سیاسی و سماجی شخصیت میر زبیر کلمتی نے متاثرین میں چیک تقسیم کیے۔ ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کی کوششوں سے پچھلے سال جن گھروں کو طوفانی بارش میں پورے گھروں کو نقصانات ہوئے تھے انکی ایک لسٹ جاری کی گئی، باقی جو گھرانے رہ گئے ہیں ان کے بھی بہت جلد پیسے ریلیز کرکے مستحقین میں تقسیم کردیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں