ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر بم حملہ

ڈیرہ مراد جمالی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی موبائل پر بم حملہ۔ نامعلوم افراد ڈیرہ مراد جمالی میں مرکزی شاہراہ دوست ہوٹل پر ایس پی صدر پولیس کے اسکواڈ کی موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں