چاغی، فورسز کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، تین ملزمان گرفتار
چاغی ( این این آئی) چاغی اسپیشل لیویز اسکواڈ نے کاروائی کر تے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل لیویز اسکواڈ چاغی رسالدار رسول خان،رسالدار محمد اشرف،کمانڈر کریم نوتیزئی، دفعدار گل شاہ اور اسکے ٹیم نے کلی فارسی میں چھاپہ مار کر تین بد نام زمانہ ڈکیت کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا جس میں اعدد کلاشنکوف، 10 عدد ہینڈ گرنیٹ، 2 عدد پسٹل، 2 عدد شاٹ گن،ایک عدد سکسٹین رائفل، 400 سو ایس ایم جی راونڈز، سنائپر ودیگرجدید حالات کے دوربین وغیرہ شامل ہیں اے سی دالبندین عبد الباسط بزدار کے مطابق گزشتہ رات ڈاکووں کے سربراہ ظہور نامی ڈاکوکو بھی اسپیشل لیویز اسکواڈ نے اسلحہ اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والا فیلڈر گاڑی سمیت گرفتار کر لیا جس کی نشاندی پر کاروائی کرتے ہوئے گینگ کے دیگر ڈاکووں کو لیویز نے کلی فارسی میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا یہ ملزمان قتل،ڈاکہ زنی، لوٹ مار سمیت مختلف واراداتوں میں ملوث ہیں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے بہت جلد گینگ کے دیگر ملزمان کو بھی چھاپہ مارکر گرفتار کیا جائے گا۔


