اوتھل کے باغات اور فارم ہاﺅسز میں کام کرنیوالے غیر مقامی افراد کا ڈیٹا جمع کیا جائے، مکینوں کا مطالبہ
اوتھل:اوتھل کے نواحی علاقوں کنڈیارو مکا پھاٹی گپ کوری و دیگر علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی سے مطالبہ کیا ہے کہ اوتھل کے باغات اور فارم ہاو¿سز میں کام کرنے والے غیر اضلاعی اور دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے ہاریوں کا ڈیٹا مالک زمیندار فوری جمع کرائے۔کیوں کہ ہاریوں کی آڑ میں دوسرے علاقوں کے جرائم پیشہ افراد اپنے علاقے میں جرائم کرکے پناہ لیتے ہیں۔اس اقدام سے لسبیلہ خصوصاً اوتھل کا روایتی پرامن ماحول بحال ہونے میں مدد ملے گی۔تفصیلات کے مطابق اوتھل کی مقامی افراد خصوصاً اوتھل کے نواحی علاقوں کے مکینوں نے ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی سےمطالبہ کیا ہے کہ زمینداران کو پابند کریں کہ جو غیر صوبائی و غیراضلاعی ہاری ان کے باغات اور فارم ہاو¿سز میں کام کرتے ہیں ان ہاریوں کا ڈیٹا فوری مقامی تھانے میں جمع کرائیں۔کیوں کہ ہاریوں کی آڑ میں دوسرے علاقوں کے جرائم پیشہ افراد اپنے علاقے میں جرائم کرکے یہاں پناہ لیتے ہیں۔جس سے اوتھل اور لسبیلہ کے دیگر علاقوں میں آئے روز چوروں نے علاقہ مکینوں کا جینا حرام کردیا ہے روزانہ چوری ہوتی ہیں کبھی کسی کی کیبیل کسی کی شمسی پلیٹ کبھی دکان میں نقب لگا دیتے ہیں جس سے لوگ تنگ آ چکے ہیں انہوں نے اوتھل کے باہر جتنے علاقے میں غیر مقامی افراد آباد ہیں انکی ڈیٹا انٹری اوتھل تھانے میں کی جائے اکثر چوریاں جو بھی ہوئے ہیں ان میں غیر مقامی خصوصاً سندھ کے جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری ملوث پائے گئے ہیں وہ اوتھل، بیلہ، لاکھڑا میں آباد اپنے رشتے داروں کے پاس ایک رات رہ کر اور چوری کرکے چلے جاتے ہیں اوتھل سے چوری کرتے ہیں تو لاکھڑا یا بیلہ میں روپوش ہو جاتے ہیں لاکھڑا یا وندر سے چوری کرتے ہیں تو اوتھل میں روپوش ہو جاتے ہیں اس طرح انکا سلسلہ چلتا رہتا ہے اسطرح کچھ دن پہلے واقع رونما ہو چکا لاکھڑا سے چوری کرکے ایک بندہ موضع پھاٹی میں آکر بیٹھ گیا جسے لاکھڑا کے ایس ایچ او نے گرفتار کیا تھا اوتھل کے علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی اور ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ سے غیر مقامیوں افراد کااوتھل تھانے میں ڈیٹا انٹری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی جرائم پیشہ کاموں میں ملوث ہونگے وہ جلد گرفتار ہوسکیں گے اس طرح لسبیلہ خصوصاً اوتھل کا روایتی پرامن ماحول بحال ہوسکے گا۔


