تحریک انصاف بلوچستان کی کابینہ کا مشاوراتی اجلاس، غیر آئینی فیصلوں کیخلاف زمان پارک جانے کا اعلان

کوئٹہ (آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی، صوبائی، ڈسٹرکٹ اور دیگر ونگز کے سینئر عہداران و ممبران کا اہم مشاورتی اجلاس زیر صدارت نائب صدر تحریک انصاف بلوچستان سید میر علی آغا منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹر ی ملک فیصل دہوار ،صوبائی ایڈیشنل سیکرٹر ی جنرل زین العابدین خان سینئر ر نائب صدر ملک لیاقت لہڑی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نور خان اچکزئی ،سیکرٹری اسرار کاکڑ ،دوست محمد ،زیبر کاکڑ ،اسد خان اچکزئی، نجیب خان ،بلال خان اچکزئی ، محمد عارف،کلیم اللہ کاکڑ اور دیگر سینئر اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو روز سے بغیر مشاورت کے کیئے گئے فیصلوں کو غیر آئینی ، نظریاتی ممبران کو نظرانداز کرکے من پسند افراد کے نوٹیفکیشنز کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ 48 گھنٹوں کے اندر اگر یہ غیر آئینی من پسند اور بغیر مشاورت گے کیئے گئے نوٹیفکیشن کو منسوخ نہیں کیا گیا تو کسی بھی طرح کے احتجاج سے دریغ نہیں کیا جائے گاپارٹی ورکرز کو ناتجربہ کار ،امپورٹڈ ٹویٹر اور پیرا شوٹر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا اگر ضرورت پڑی تو احتجاجی طور زمان پارک کا رخ کرکے چیئرمین عمران خان کو تمام تر حقائق اور 9مئی کے بعد جیلوں میں قید ورکرز کے ساتھ عدم تعاون و دلچسپی اور ناروا سلوک سے آگاہ کرینگے کیونکہ 9 مئی کے بعد سب کچھ عیاں ہوچکا ہے کہ کون نظریاتی اور وفادار اور کون بھگوڑے اور غدار ہیں پاکستان تحریک انصاف میں اب گروپ بندی کی کوئی گنجائش نہیں بغیر مشاورت کیے گئے ہر فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں بعدازاں موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ طور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے ترجمان محمد آصف ترین ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں