سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، 9 مشتبہ افراد گرفتار
راولپنڈی، ملتان،بہاولپور(صباح نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ڈی ٹی کے مطابق گرفتارمشتبہ افراد کاتعلق مختلف کالعدم تنظیموں سی ہے، کارروائی ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور گوجرنوالہ میں کی گئی۔ مشتبہ افرادکی شناحت عتیق، رشید، ریاض، صدیق، شعیب،رحیق، زاہد، کاشف اور مقصود کے نام سے ہوئی۔ حکام کے مطابق مشتبہ افرادسے بارودی مواد ڈیٹونیٹرز، گولیاں اور نقدی برآمد ہوئی۔ گرفتار دہشت گردوں کیخلاف 9 مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔
Load/Hide Comments


