میران شاہ ، عسکریت پسندوں  سے شدید جھڑپ کے دوران 3 سکیورٹی اہلکارجاں بحق ، 3 شدت پسند ہلاک

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں فورسز اور تخریب کاروں میں شدید جھڑپ کے دوران تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ تین تخریب کار ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی کارروائی میں تینتخریب کارہلاک ہوئے اور چار زخمی ہوگئے، ہلاک تخریب کاروں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔جاں بحق اہلکاروں میں  لکی مروت کے صوبیدار اصغر علی اور سپاہی نسیم خان جبکہ ایبٹ آباد کے سپاہی محمد زمان شامل ہیں۔ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے سے عسکریت پسندی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں