خاتون کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہونے والا ملزم 12 سال بعد پکڑا گیا

پاکپتن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکپتن میں خاتون کو قتل کرکے بیرون ملک بھاگنے والا ملزم 12 سال بعد پکڑا گیا۔ ڈی پی او پاکپتن کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے بتایا کہ مفرور ملزم نے گائوں 58 ڈی میں واردات کی تھی۔ ملزم نے 12 سال قبل دیرینہ رنجش پر خاتون کو قتل کردیا تھا۔قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ملزم دوبئی فرار ہوا اور 12 سال بعد واپس پاکستان آیا تو ایس ایچ او عاشق عابد نے ایئر پورٹ سے اسے پکڑ کر حوالات میں بند کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں