حریم شاہ وڈیوز لیک کیس، ٹک ٹاکر صندل خٹک کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں ٹک ٹاکر ملزمہ صندل خٹک کو ایف ائی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی، اس دوران مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔اس دوران ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی لیک شدہ وڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔سماعت کے دوران اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ملزمہ صندل خٹک کا عدالت میں اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئی ہیں، مجھے یہ ایک سال سے تنگ کر رہی ہے، حریم شاہ مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے۔ملزمہ صندل خٹک کا عدالت میں کہنا تھا کہ میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ لیک کیں۔دورانِ سماعت پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں، ٹک ٹاکر جو ویڈیوز بناتےہیں، سب کو معلوم ہے۔