خضدار، نوجوان کےاغوا کیخلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ گزشتہ 12 گھنٹے سے بلاک
خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک)خضدار میں نوجوان کےاغوا کے خلاف کوئٹہ کراچی آر سی ڈی روڈ گزشتہ دس گھنٹے سے بلاک ہے۔تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ میںنوجوان کے اغواکے خلاف علاقہ مکینوں نے کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ بلاک کر دی ۔ذرائع کے مطابق اغواہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا جس کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 گھنٹے سے ٹریفک کی بندش کے باعث مسافر، جن میں خواتین و بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہیں، شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ روڈ بلاک کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ اغواء کئے گئے نوجوان کی رہائی اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
Load/Hide Comments


