عدالت کاکے پی کے اور بلوچستان پولیس کو بشری بی بی کےخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے کے پی کے اور بلوچستان پولیس کو بشری بی بی کےخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشری بی بی کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔آئی جی اسلام آباد نے تحریری رپورٹ میں بتایا کہ بشری بی بی کےخلاف تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب میں بشری بی بی کےخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔بشری بی بی کے وکیل نے دلائل دیے کہ آئین کےآرٹیکل دس اے کےتحت شفاف ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے، اطلاعات ہیں کہ بشری بی بی کےخلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کردیاگیاہے، شفاف ٹرائل کےلئے مقدمات کےاندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہرشہری کاقانونی حق ہے، عدالت بشری بی بی کےخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں ہیش کرنے کاحکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں