سمندری طوفان سے ساحلی علاقوں کو خطرات لاحق ہیں،حکومت عوام کے جان مال کے تحفظ کے لئےکوشاں ہے، قدوس بزنجو

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کی سمندر ی طوفان کے باعث ساحلی علاقوں کے عوام اور ماہی گیروں سے اپیل ہے کہ عوام انتظامیہ سے تعاون کریںاور ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سمندر ی طوفان سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو خطرات لاحق ہیں ۔میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ حکومت ساحلی علاقوں کے عوام کے جان مال کے تحفظ کے لئےکوشاں ہے ۔متعلقہ محکمے مشینری اور دیگر وسائل کے ساتھ ساحلی علاقوں میں تعینات ہیں ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں