انسداد تخریب کاری عدالت کا فردوس شمیم نقوی کو جناح ہسپتا ل منتقل کرنے کا حکم
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو جناح ہسپتا ل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔جمعرات کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں فردوس شمیم کو علاج فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے فردوس شمیم نقوی کو تمام ضروری طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فردوس شمیم نقوی کا جناح ہسپتا ل سے معائنہ کرائیں۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل سے 20 جون تک فردوس شمیم نقوی کی صحت سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کی عمر 68 سال ہے اور وہ کینسر کے مریض ہیں، وہ این آئی سی وی ڈی سکھر میں بھی چند دن داخل رہے ہیں، انہیں سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


