جامعہ گوادر کا تیسرا سینڈیکیٹ اجلاس، متعدد تدریسی و انتظامی امور کی منظوری دیدی گئی
گوادر (آن لائن) جامعہ گوادر کی تیسرا سینڈیکیٹ کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر،ایچ ای سی ریجنل سینٹر کوئٹہ میں منعقد ہواجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد ، سیکرٹری کالجز و ہاہر ایجوکیشن حافظ عبدالماجد، رجسٹرار جامعہ گوادر دولت خان، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد، قائم مقام کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر کمبر فاروق،اور ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، کامرس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر جان محمد نے شرکت کی۔ جامعہ گوادر کے رجسٹرار نے اجلاس کا ایجنڈا غور و خوض اور فیصلے کے لیے ایوان کے سامنے پیش کیا غور و خوض اور بحث کے بعد مختلف تعلیمی اور انتظامی معاملات کو حل کرنے کے علاوہ، ایوان نے سنڈیکیٹ کے دوسرے اجلاس، اکیڈمک کونسل کے تیسرے اور چوتھے اجلاس، مالی سال 2023-24 کے بجٹ تخمینوں کے لیے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے منٹس کے علاوہ سالانہ رپورٹ کی بھی توثیق کے علاوہ دیگر کئی تدریسی و انتظامی امور کی منظوری دی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کے آئینی اداروں کی میٹنگ بروقت منعقد کرنے اور یونیورسٹی کو اس کے ایکٹ اور آئینی اداروں کے مطابق چلانے پر مکمل توجہ دی جارہی ہے تدریسی اعتبار سے جامعہ گوادر کا شمار صوبے کے ابھرتے ہوئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کیا جا رہا ہے۔ وائس چانسلر نے مختصر وقت میں یونیورسٹی کی تیز رفتار ترقی کی کوششوں میں یونیورسٹی کے آئینی اداروں کے معزز اراکین کی بے مثال شراکت داری اور خدمات کو سراہا سنڈیکیٹ کے معزز ممبران نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کے مفاد اور استحکام کو ترجیح دیتے ہوئے ادارے کے اہم تعلیمی اور انتظامی معاملات کو متعلقہ اداروں کے فیصلوں کے مطابق حل کیا جا رہا ہے جس سے مزید ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔آخر میں وائس چانسلر نے اجلاس میں تمام ممبران کی گرانقدر شراکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری شیلڈز پیش کیں۔


