گوادر یونیورسٹی کے 5 ضرورت مند طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ فراہم کردی گئی
گوادر:ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی نے گوادر یونیورسٹی کے پانچ ضرورت مند طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ فراہم کردی۔ اسکالر شپ کا چیک انچارج فنانشل ایڈ اینڈ اسکالر شپ یونیورسٹی آف گوادر شہک علی نے وصول کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جی ڈی اے گوادر سے تعلق رکھنے والے پانچ ضرورت مند طلبہ و طالبات کی ڈگری مکمل ہونے تک سمسٹر فیس ادا کرتی رہیگی۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ سماجی زمہ داریوں کے تحت تعلیم کی ترقی پر ترجیح بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ جی ڈی اے پبلک ہائیر سکینڈری اسکول میں 30 ضرورت مند طلبہ و طالبات کو مکمل جبکہ 200 طلبہ و طالبات کو جزوی طور پر اسکالرشپ کے تحت مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے اور علمی، تفریحی، اور کھیل کے سرگرمیوں کے فروغ بھی جی ڈی اے کے ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے گوادر میں جی ڈی اے مکران ڈویڑنل فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد اس سلسلے کا اعلیٰ مظہر ہے۔


