ڈی آئی خان ، پولیس موبائل پرفائرنگ ،جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک
ڈیر ہ اسماعیل خان (صباح نیوز) تھانہ کلاچی پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران پراسو جنگل باالمقابل گیٹ جتانوالہ کلاچی میںشرپسندوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آورہلاک ہو گیا ، ساتھی ملزمان جنگل میں فرار ہو گئے ،ہلاک حملہ آور کی نعش بمعہ 1پسٹل و ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ کلاچی پولیس زیر قیادت ڈی ایس پی کلاچی سرکل عبدالرشید خان ہمراہ ایس ایچ او فہیم ممتاز کو مخبر نے اقدام قتل اور چوری کے مقدمات میں مطلوب ملزمان محمد رمضان ولد سید غلام قوم کلاسرہ سکنہ محلہ ابراہیم زئی کلاچی اور اشفاق ولد اسحاق قوم درکھان سکنہ گرہ جہان خانی کی موجودگی کی اطلاع دی جس پر پولیس پراسو جنگل باالمقابل گیٹ جتانوالہ کلاچی سرچ آپریشن کیلئے پہنچی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل پر گولیاں لگیں جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جسے کے بعد میں پولیس نے جوابی دفاعی فائرنگ کی جس سے ملزمان جنگل کی جانب فرار ہوگئے ، فائرنگ رک جانے پر پولیس نے جنگل کے علاقہ میں سرچ کیا تو پولیس کوایک نعش ملی جس کی شناخت مطلوب ملزم اشفاق کے نام سے ہوئی جبکہ نعش سے 1 پسٹل 30بور بمعہ ایمونیشن اورایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا۔ملزم اشفاق تھانہ کلاچی پولیس کو اقدام قتل اور چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔


