گوادر مشکوک بکسے سے دو لاش برآمد

گوادر۔۔انتخاب نیوز*اورماڑہ میں مشکوک بکسے کو لاشوں سمیت آر ایچ سی اورماڑہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
بحیرہ عرب سے آنے والی دو لاشوں کو بکسے سمیت آر ایچ سی اورماڑہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس انتظامیہ کی جانب سے ایس ایچ او صدر تھانہ عابد بلوچ کی سربراہی میں چیئرمین میونسپل کمیٹی اورماڑہ محفوظ بلوچ، وائس چیئرمین سلیمان دولت اور چیف میونسپل کمیٹی الٰہی بخش بلوچ کی تعاون سے ہیوی مشینریز کی مدد سے اورماڑہ پدی زر کے مقام پر بحیرہ عرب سے آنے والی دو لاشوں کو بکسا سمیت آر ایچ سی اورماڑہ منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاشیں بحرہ عرب میں ڈونبے والی کشتی الحاکمی لانچ کے کلاسیوں کی ہیں جن کے ورثاء سے باقاعدہ رابطہ ہو چکا ہے۔ لاشیں جس بکسے سے برآمد ہوئی ہیں اس میں لاشوں سمیت پانی کا ایک بوتل، کچھ انسانی کپڑے، پائپ، ایک ایرانی اے ٹی ایم کارڈ جس پہ نام عبد الحکیم لکھا ہوا ہے اور کچھ دیگر چیزیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ واضح رہے مشکوک بکسے پہ چاروں اطراف سُرخ رنگ سے Help بھی لکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں