وفاق سے بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں،صوبائی حکومت

کوئٹہ (آئی این پی) مشیر اطلا عات بلو چستان مٹھا خان کا کڑ اور حکومت بلو چستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ 2028ءمیں ریکوڈک آپریشنل ہو گا تو بلوچستان مالی طور پر خودمختار ہوگا،بلو چستان میں سسٹم کو ڈیجیٹلا ئز کر نے کے لئے اقدامات کا آغا ز کر دیا گیا ہے صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ ، گوادر، پشین اور جعفر آبادجس فرد رجسٹری، نقشہ جات، لینڈ ٹیکس، کولیکشن و دیگر کو کمپیو ٹرائزڈ کیا جا رہا ہے ،گوگل کے ساتھ بلوچستان کے 3 ہزار طلباءکے لئے اسکالر شپس کا معاہدہ کر چکے ہیں جسے صو بے کے نوجوانوں کو اعلیٰ معیاری کے زیور سے آ راستہ ہو نے کا موقع ملے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کووزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ کو ئٹہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بلو چستان میں سسٹم کو ڈیجیٹیلا ئز کر نا وزیر اعلیٰ بلو چستان کا ویژن ہے اسی ویژن کے تحت صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ ،گوادر، جعفر آباد اورپشین میں فرد رجسٹری، نقشہ جات، لینڈ ٹیکس، کولیکشن ایس ایم ایس نادراسروس وغیر ہ کے لئے اقدمات جا ری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بندوبست اراضی کو آگے بڑھنا نے کے لئے جی آئی ایس کا استعمال ہو رہا ہے، انہوں نے کہاکہ اراضیات کا ریکارڈ کمپیو ٹرائزڈ ہونے محفوظ ہو گا انہوں نے کہا کہ عوام کو لینڈ مینجمنٹ کی مدد سے درپیش مسائل کولینڈ ریونیو مینجمنٹ کے نظام سے حل کیا جائے گابلکہ اس سے تنازعات میں بھی کمی ہوگی اس کے علا وہ معاشی تر قی، تجارتی اور زرعی سر گر میوں میں بھی اضافہ ہوگا،آئندہ چند برسوں میں آ ئی ٹی تعلیم عام کر دیں گے وزیر اعلیٰ بلو چستان کی قیادت میں صو با ئی حکومت نے گوگل کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کیا ہے جس کے تحت بلو چستان کے 3ہزار نوجوانوں کو اسکالر شپس دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بلو چستان نے ماہ رمضان میں ایک لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا بلکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بھی ہر ممکن مدد کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک سے قرضوں کی بنیاءپر چند پروجیکٹس متعارف کروائیں جس سے ہیومن ڈویلپمنٹ ہو،ورلڈ بینک کے تعاون سے افرادی قوت بڑھانے کے اہم منصوبے لائیں گے جس سے ہیومین ڈویلپمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت بجٹ میں مالی مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کرے گی، حکومت کی توجہ عوام پر ہے کہ انہیں عوام دوست بجٹ بنایا جا ئے۔ انہوں نے کہاکہ گوادر کی ڈویلپمنٹ پر ضروردیا گیا ہے ساتھ ہی ساتھ ماہی گیروں کی سہو لیات کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بلو چستان کے مالی بحران سے متعلق کمیٹی قائم کر چکے ہیں جس کا پہلا اجلاس بھی ہوچکا ہے ،وفا ق سے بھیک نہیں بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریکوڈک 2028 میں آپریشنل ہونے کے بلوچستان مالی طور پر خودمختار ہوگا ۔وی آئی پی روٹ پر بھی وزیر اعلیٰ نے پابندی عائد کی ہے اور عوامی پروجیکٹ کے افتتاح عوام سے کروانے کی بھی ہدایت کی ہے،آج تک بلو چستان کے عوام کی فلا ح وبہبود کے لئے جتنی وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کوششیں کی ہیں وہ کسی حکومت نے بھی نہیں کی ہو گی انہوں نے کہاکہ اساتذہ کے پروموشن اور دیگر مطالبات کی سمری پر عملدرآمد نہ ہونے کا باعث بھی مالی مسائل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بغیر ثبوت کے الزامات کا جواب دینا ممکن نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں