ملتان ،گوجرانوالہ ،ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ،7مشتبہ افراد گرفتار
ملتان ، گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ملتان ، گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کاتعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے،گرفتار مشتبہ افراد میں سے ملتان4، گوجرانوالہ2 اور ڈی جی خان سے ایک مشتبہ شخص گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مشتبہ افراد سے بارودی مواد، ہینڈگرنیڈ، لیپ ٹاپ اور نقدی برآمد کرلیا۔ مبینہ دہشت گردوں کیخلاف6 مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


