سابق رکن پنجاب اسمبلی علی عباس آغا کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان
لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی علی عباس آغا نے پی ٹی آئی سے چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی کے شیخوپورہ سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید علی عباس گل آغا نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہا ہوں، مسلسل ایک سال سے چیئرمین پی ٹی آئی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے تھے، پی ٹی آئی چیئرمین کے فوج مخالف ایجنڈا کی وجہ سے 9 مئی کا واقعہ رونما ہوا۔سابق رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے، موجودہ حالات میں کسی شرپسند پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا، لہذا پی ٹی آئی چیئرمین کے فوج مخالف بیانیہ کی وجہ سے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
Load/Hide Comments


