چوہدری شجاعت کی چوہدری پرویز الہی سے کیمپ جیل میں ملاقات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی سے کیمپ جیل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کا بیٹا بھی موجود تھا۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کا حال احوال دریافت کیا گیا۔ ملاقات میں سیاسی حالات بارے بھی گفتگو کی گئی۔کیمپ جیل میں ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ محکمہ داخلہ کی اجازت سے ملاقات ایڈمن بلاک میں کرائی گئی۔دوسری جانب پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی نے ٹویٹ کیا ہے کہ میرے والد کو ان کے وکیلوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، میری والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی۔انہوں نے بتایا کہ آئی جی جیل خانہ جات خود چوہدری شجاعت اور سالک حسین کو ملوانے لیکر گئے ہیں، مگر وکیلوں اور والدہ کو ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، اب یہ ہمیں کہیں گے کہ اس ہفتے کی خاندان والوں کی ملاقات کروا دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں