پچھلے 18 ماہ سے وظائف ادا نہ کرنا حکومتی نااہلی ہے، ینگ ڈاکٹرز بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاﺅس آفیسرز کے وظائف کا پچھلے 18 مہینوں سے ادا نہ ہونا حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے پی جی ایس اور ایچ او ایس کے وظیفے کا پچھلے 18 مہینوں سے فائنانس ڈیپارٹمنٹ سے جان بوجھ کر جاری نہ کرنا ڈاکٹروں کیساتھ ظلم کی انتہا، سیکرٹری فنانس، چیف سیکرٹری اور چیف منسٹر کی نااہلی ظاہر کرتی ہے۔ بلوچستان پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاﺅس آفیسرز کے وظائف کیلئے آج شام 7 بجے سنڈیمن پراونشل ہسپتال سے بلوچستان اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالے گی ، تمام ڈاکٹرز اپنے حق کیلئے ریلی میں شرکت یقینی بنائیں۔
Load/Hide Comments