بیروزگار نوجوانوں کیلئے مختلف محکموں میں 4 ہزار سے زائد نی اسامیاں تخلیق کی ہیں، وزیر خزانہ بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مختلف محکموں میں 4ہزار سے زائد نئی اسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو آئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہی آئندہ مالی سال 2023-24ءکا کل بجٹ تخمینہ750ارب روپے ہے جس میںغےر ترقےاتی بجٹ کا حجم 437ارب روپے ہے جبکہ مجموعی صوبائی ترقےاتی بجٹ (PSDP) کا حجم 229.301ارب روپے ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ ڈوےلپمنٹ گرانٹسFederal Funded Projects) (کی مد میں 45ارب روپے اور فارن پروجیکٹ اسسٹنس (FPA)کی مد میں39ارب روپے صوبائی ترقےاتی پروگرام کے علاوہ ہیں۔اس طرح خسارہ 49ارب ہے۔ یہ ایک تاریخی بجٹ ہے جس کا خسارہ انتہائی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ جاری ترقےاتی اسکےمات کی کل تعداد4721جن کے لےے170.724ارب روپے مختص کےے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی ترقےاتی اسکےمات کی کی کل تعداد5068جن کے لےے58.667ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال 2023-24میں بلوچستان کے نو جوانوں کے لےے روزگار کے مواقع پےد ا کرنے کے لےے مختلف محکموں میں 4389 نئی اسامےاں تخلےق کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں