تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی۔پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ان کی ضمانت 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ایف آئی اے میں ایک اور مقدمہ بھی درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں