تھانہ شادمان نذر آتش کیس، اعجاز چوہدری کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا
لاہور(صباح نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔تفتیشی افسر انسپکٹر شوکت علی نے اعجاز چوہدری کو تھانہ شادمان کے مقدمہ نمبر 768/23 میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اعجاز چوہدری تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ملوث ہے، ملزم نے کارکنان کو جلا ئوگھیرائو توڑ پھوڑ پر اکسایا، ملزم اعجاز چوہدری کا تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں اعجاز چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
Load/Hide Comments


