عمران خان سمیت اہم رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر عمران خان، میاں اسلم اقبال اور حماد اظہر سمیت دیگر اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف لاہور کے تھانہ ماڈل ٹاؤن اور تھانہ نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔
Load/Hide Comments