قبائلی تصادم کا خطرہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وزیر داخلہ وڈھ پہنچ گئے

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو وڈھ پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ وڈھ میں دو فریقین کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے پہنچ گئے ۔انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور تنازعے کے خاتمے کے لئے دونوں فریقین سے رابطے اور کشیدیگی کے خاتمے کی کوشش شروع کردی ہیں ۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ نے کہا ہے کہ بلو چستان میں قبائلی تنازعات مسائل کا حل نہیں ہیں تمام مسائل اور تحفظات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہےے کوشش ہے حکومت کی کوشش ہے کہ ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے فریقین کے درمیان افہام و تفہیم سے معاملات کو بہتر بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں