وڈھ میں تصادم کا خطرہ ،حکومت اورسیکورٹی فورسز مداخلت کریں ،آغا حسن بلوچ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم این اے آغا حسن بلوچ نے قومی اسمبلی کے فلور پر اپنے خطاب میں سپیکر کی توجہ ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں امن و امان کی صورتحال کی طرف مبذول کرائی۔انہوں نے کہا کہ وڈھ میں مینگل قبائل کے درمیان تناؤ خطرناک حد تک بڑھنےکا خدشہ ہے ، تصادم کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی جانیں جائیں گی ، متعلقہ سیکورٹی ایجنسیاں اور سیکورٹی فورسز مداخلت کریں اور صورتحال کو کنٹرول کریں۔ انہوں نے اسپیکر سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور ہدایت دیں۔
Load/Hide Comments


