پرمٹ مافیا اور ضلعی انتظامیہ کے گٹھ جوڑ سے چمن شہر میں چینی کی قلت پیدا ہوئی، مرکزی انجمن تاجران و دکانداران

کوئٹہ (آن لائن) مرکزی انجمن تاجران دکانداران ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے صدرحاجی جمال شاہ اچکزئی ،چیئرمین حبیب اللہ اچکزئی،حاجی شیرعلی ،رحمت اوردیگرنے کہا ہے کہ پرمٹ مافیا اور ضلعی انتظامیہ کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے چمن شہر میں چینی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے چمن تک چینی کی ترسیل کیلئے پرمٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ عوام کو چینی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دوسرے بڑے شہرچمن شہر کیلئے 900ٹن چینی آئی لیکن شہر میں چینی کی شدید قلت کا سامنا ہے اورضلعی انتظامیہ اور پرمٹ مافیا کی ملی بھگت کی وجہ سے چمن میں چینی کا فی پارسل 200روپے مہنگا فروخت ہورہا ہے ۔اہوں نے± کہا کہ چمن کوئٹہ شاہراہ پر قائم گڑنگ چیک پوسٹ پر چیکنگ کی آڑ میں تاجروں کے بے جاتنگ کیا جاتا ہے اور گاڑیوں سے تاجروں کو سامان اتار لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے چمن کے تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ہم حکومت اوردیگرحکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ گڑنگ چیک پوسٹ کو فوری طور پر ختم کرکے علاقے کے عوام کو چیک پوسٹ پر تعینات عملے کے ظلم سے نجات دلائی جائے اورچمن کیلئے چینی کی ترسیل کیلئے پرمٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ چمن میں چینی کی جو مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے اس کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے کیسکوفوری طور پر چمن میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمے کو یقینی بنائے بصورت دیگر سیاسی جماعتوں اور عوام کے ساتھ ملکر مرکزی انجمن تاجران دکانداران ضلع قلعہ عبداللہ چمن سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں