اقتدار کے خاطر بار بار جماعتیں بدلنے والا آج ہمیں وطن سے وفاداری اور غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہا ہے، اصغر اچکزئی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) اے این پی کے رہنما اصغر خان اچکزئی نے زیارت دھرنے میں خطاب کرتے ہ وئے کہا کہ جو شخص 2008 میں ق لیگ، 2013 میں مسلم لیگ (ن)، 2018 میں باپ پارٹی اور آج پیپلز پارٹی میں ہے، وہ آج ہمیں وطن سے وفاداری اور غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہا ہے۔ جو اقتدار کی خاطر بار بار جماعتیں بدلتے رہے، وہ قوم، اصول، امن اور اپنے وطن کی بات کرنے والوں پر انگلی اٹھانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رکھتے۔ ہم اپنے وطن کے وارث کسی حکومت یا ریاست کے بننے کے بعد نہیں بنے، بلکہ اس دھرتی سے ہمارا رشتہ ہزاروں سال پرانا ہے۔ چمن سے لے کر پشتونخوا اور بلوچ وطن تک بسنے والے لوگ اپنی سرزمین کے اصل وارث ہیں اور اپنی شناخت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments


