کوئٹہ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان قتل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) رات گئے ڈیوٹی سے واپس لوٹتے ہوئے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان جاں بحق ۔ کوئٹہ میں یاسین اسپتال کا ایک نوجوان ملازم حسام الدین رات کے وقت ڈیوٹی ختم کر کے اپنے گھر جا رہا تھا کہ ارباب کرم خان روڈ، مری اسٹریٹ کے قریب نامعلوم ڈاکوو¿ں نے اس سے موٹر سائیکل چھین لی۔ ذرائع کے مطابق ملزمان اس کا موبائل فون بھی چھیننے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم حسام الدین نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں حسام الدین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں