آبدوزٹائٹن میں سوار شہزادہ داؤد اور بیٹے سلیمان کی اموات پر دائود خاندان کا ابتدائی بیان سامنے آگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے جانے والے اوشین گیٹ آبدوز ٹائٹن میں سوار شہزادہ دائود اور ان کے بیٹے سلیمان کی اموات پر دائود خاندان کا ابتدائی بیان سامنے آگیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی نژاد تاجر شہزادہ داد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان کے اہل خانہ کاکہنا ہے کہ بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہونے والے آبدوز کو تلاش کرنے کی کوششوں میں شامل تمام افراد کے شکرگزار ہیں۔شہزادہ دائود کے والدین حسین اور کلثوم دائود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آبدوز ٹائٹن کے ریسکیو آپریشن میں شامل تمام لوگوں کی انتھک کوششیں ہمارے لیے طاقت کا باعث بنی تھیں ، ہم ان تمام افراد کے بھی مشکور ہیں جو اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔انہوں نے لکھا کہ ہمیں ملنے والی بے پناہ محبت اور حمایت اس ناقابل تصور نقصان کو برداشت کرنے میں مدد کرے گی۔انہوںنے کہا کہ شہزادہ دائود اور سلیمان کی آخری رسومات کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان اور برطانوی وزارت خارجہ سمیت سرکاری حکام اور دوستوں کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ ٹی وی چینلز نے شہزادہ دائود اور سلیمان سے متعلق خبریں شائع کرنے کے لیے اپنی معمول کی نشریات کو روک دیا تھا۔واضح رہے کہ بحرِ اوقیانوس میں سیاحوں کو لے کر جانے والی آبدوز کمپنی اوشین گیٹ نے آبدوز میں موجود پانچوں مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں