ڈی ایم جمالی، ڈاکوﺅں کی مسافر کوچ کو لوٹنے کی کوشش، فائرنگ سے 3 افراد زخمی
ڈیرہ مراد جمالی (صباح نیوز) ڈی ایم جمالی بی ایریا چکھڑا کے قریب شاہراھ پر ڈاکوﺅں کی کوئٹہ سے شہدادکوٹ جانے والی مسافر کوچ کو لونٹے کی کوشش، کوچ نہ رکنے پر ڈاکوﺅں کی جانب سے مسافر کوچ پر فائرنگ، تین مسافر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ڈیرہ مراد جمالی سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں ربیع کینال کے رہائشی عبداللہ ولد حاجی الہیٰ بخش لانگو، ڈیرہ مراد جمالی جمعہ خان عمرانی لاڑو کے رہائشی سکندر ولد کریم بخش لکھڑن جبکہ اوستہ محمد کے رہائشی احسان علی ولد گل محمد لاشاری شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


