چمن ایف سی قلعے کے سامنے احتجاج، بچوں سمیت 42 افراد گرفتار
چمن (یو این اے) گزشتہ روز چمن ایف سی قلعے کے سامنے اپنے حق کیلئے احتجاج کا گناہ سرزد ہونے پر 42 افراد کو گرفتار کرنا انتہائی افسوسناک اور غیر جمہوری عمل ہے حالانکہ 42 افراد میں صرف 6 افراد پر ایف آئی آر کاٹا گیا تھا لیکن 42 افراد کو گرفتار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ این ڈی ایم چمن نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی ارگنائزنگ کمیٹی ممبر جاوید خان اچکزئی اور ضلعی رہنماں نے اپنے پریس ریلیز میں مزید کہا کہ 6 افراد میں جس کے خلاف ایف آئی آر کاٹا گیا تھا اس میں زیادہ تر 10 سال سے کم عمر بچے تھے اس اقدام سے عالمی قوانین کو مسخ کیا گیا ہے حالانکہ پاکستان کے آئین میں بھی ہیں۔
Load/Hide Comments


