دکی، کوئلہ کان میں پھنسے دوسرے کانکن کی لاش 51 بعد نکال لی گئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں دب جانے والے دوسرے کانکن کی لاش 51 دن بعد نکال لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 4 مئی کو بارش کے باعث سیلابی ریلہ کوئلے کی کان میں داخل ہونے کی وجہ سے دو کانکن کان کے اندر 900 فٹ کی گہرائی میں پھنس گئے تھے۔ اس حوالے سے مائنز انسپکٹر مقصود احمد نے کہا کہ دونوں کانکنوں کو ریسکیو کرنے کے لئے جدوجہد جاری تھی، ایک کانکن عبدالباقی کی لاش حادثے کے 43 روز بعد لاش برآ?مد کرکے کان سے نکالی گئی تھی۔ مائنز انسپکٹر نے بتایا کہ ایک مہینہ 20 دن سے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، دوسرے کانکن کی لاش 51 دن بعدکوئلہ کان سے نکالی گئی، جو زیر زمین کیچڑ میں دب گئی تھی۔
Load/Hide Comments


