چمن پولیس کی جانب سے پارٹی رہنما پر تشدد اور گرفتاری غیر قانونی عمل ہے، این ڈی ایم

کوئٹہ (آن لائن)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی بیان میں پارٹی رہنماءاور صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر جاوید خان افغان پر چمن پولیس کجانب سے تشدد اور انہیں گرفتار کرنے کے غیر قانونی عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث پولیس افیسر اور اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز چمن شہر میں پولیس نے پارٹی رہنما جاوید افغان پر پولیس نے بلاجواز تشدد کرکے انہیں زخمی کرکے تھانے میں بند کیا۔پولیس کا یہ اقدام اپنی اختیارات سے تجاوز اور قانون کے منافی ہے جس میں ملوث آفیسر اور اہلکاروں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے پولیس سمیت تمام حکومتی فورسز کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام اور شہریوں کی تحفظ کرکے جرائم پیشہ عناصر سے معاشرے کو پاک کرے لیکن یہ امر انتہائی قابل تشویش ہے کہ عوام کے جان و مال کی تحفظ پر مامور پولیس سیاسی کارکنوں اور عوام کیخلاف کاروائیوں میں مصروف اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی اور پشت پنائی کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چمن میں جرائم میں اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں