وزیراعلیٰ بلوچستان نے عید الاضحی کے موقع پر تمام ضلعی انتظامیہ کی چھٹیاں منسوخ کردی

کوئٹہ(یو این اے )وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عیدالاضحی کے موقع پر تمام کمشنرو ں ڈپٹی کمشنروں اور ایس ایس پیز کو اپنی اپنی جائے تعیناتی پر حاضر رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں سیکیورٹی اور صفائی کے خصوصی انتظامات کیئے جائیں ۔کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور دیگر اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر عید قرباں پر جانوروں کی الائشیں فوری طور پر ٹھکانے لگانے کا انتظامات کریںنماز عید کی ادائیگی کے لیئے عید گاہوں کی صفائی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ بارشوں کے زیر اثر علاقوں میں انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے الرٹ رہے بلوچستان کے عوام عید کے موقع پر صحت و صفائی کے اقدامات میں انتظامیہ سے تعاون کریں صفائی نصف ایمان ہے شہری اپنے گھروں محلوں اور علاقے کو صاف رکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں