ضلع ڈیرہ بگٹی کے پی ٹی سی ایل صارفین کے لئے پی ٹی سی ایل سروس کسی عزاب سے کم نہیں ہے
ڈیرہ بگٹی(یو این اے)ماہانہ کروڑوں روپے بل کی مد میں ادا کرنے والے ضلع ڈیرہ بگٹی کے پی ٹی سی ایل صارفین کے لئے پی ٹی سی ایل سروس کسی عزاب سے کم نہیں ہے علاقہ مکینوں کے مطابق زیادہ موبائل نیٹ ورک سروس نہ ہونے کے باعث ڈیرہ بگٹی میں اب بھی زیادہ تر انٹرنیٹ کا انحصار پی ٹی سی ایل پر کیا جاتا ہے جبکہ اسی میں متعلقہ کمپنی ماہانہ بلوں کی مد میں ضلع بھر میں لاکھوں روپے کماتی ہے مگر لاکھوں روپے کمانے کے باوجود سروس شہریوں کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے زیر زمین کیبل جگہ جگہ اکھڑ کر سڑک کنارے کھڈوں میں پڑی رہتی ہے زرا سی بارش کے بعد بارش کا پانی ان گڑھوں میں آکر تالاب کا شکل اختیار کر جاتا ہے تب پی ٹی سی ایل کیبل بارش کے گدلے پانی ہفتوں تب تک تیرتا رہتا ھے جب تک پانی خود بخود خشک نہیں ہوتا جب کہ پی ٹی سی ایل کا عملہ شکایت کے باوجود کہیں نظر نہیں آتا چند ڈیلی ویجز غریب ملازمین متاثرہ جگہوں کا چکر تو ضرور لگاتے ہیں مگر کچھ کرنے سے یہ کہہ کر معذرت کرتے ہیں کہ انہیں کیبل بچھانے یا بنانے کے لئے مطلوب آلات میسر نہیں ہیں دوسری جانب متعلقہ کمپنی کے آفیسر کے صارفین کے کمپلینٹ کے اثر کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ھے کہ کئی محلوں کے صارفین نے صرف چند سو فٹ زیرزمین کیبل تبدیل کرنے کی درخواست کی مگر آفیسر صاحب نے چھ ماہ سے سال تک عرصہ گزرنے کے باوجود دوبارہ وہاں کا رخ نہیں کیا صارفین نے پی ٹی سی ایل کے حکام بالا سے فوری طور پر بلا کسی رکاوٹ کے سروس مستقل بحال کرنے کی گزارش کی بصورت دیگر علاقہ مکین اپنے اپنے کنکشن منقطع کرنیکے پر مجبور ہونگے.


