ایل پی جی 19 روپے 46 پیسے فی کلو سستی کردی گئی

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر میں ایل پی جی 19روپے 46 پیسے فی کلو سستی کردی گئی یکم جولائی سے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس ایل پی جی 19روپے 46 پیسے فی کلو سستی کردی گئی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 229 روپے 54 پیسے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2092 روپے 13پیسے مقرر کردی گئی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق جون کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2321 روپے 67 پیسے مقرر تھی نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 177 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل جون میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 196 روپے 75 پیسے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں