شدید گرمی سے پریشان وزیردفاع نے نہر میں چھلانگ لگا دی، ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شدید گرمی کی لہر نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی نہ چھوڑا، گرمی سے پریشان دفاعی وزیر نے نہر میں چھلانگ لگاکر گرمی کا مقابلہ کیا۔73 سالہ دفاعی وزیر خواجہ آصف کی نہر میں چھلانگ لگاتے اور تیراکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہے۔وائرل ویڈیو میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو سرمائی رنگ کی ٹی شرٹ اور سیاہ شارٹس پہنے عام شہریوں کی طرح نہر میں چھلانگ لگاتے، تیراکی کرتے اور گرمی کا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین ملے جلے تبصرے کر رہے ہیں کوئی انہیں عام لوگوں کی طرح نہر میں چھلانگ لگاکر گرمی کا مقابلہ کرنے پر سراہا رہا ہے تو کوئی انہیں احتیاطی تدبیر اختیار نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں