حکومت مغوی افراد کی بازیابی، جلائے گئے ٹرکوں کے نقصان کاازلہ اور امن وامان قائم کرے ،عوامی اتحاد ہرنائی

ہرنائی (این این آئی) عوامی اتحاد ہرنائی کے رہنماﺅں احمد جان خان ، ملک مہراللہ خان ترین ، ملک عبدالسلام ترین ، ولی داد میانی ،سید خالق شاہ، سابق صوبائی وزیر ملک سلطان محمد ترین ، سابق تحصیل ملک نواب خان ترین ، عبدالحق میانی،حاجی عمر شاہ ، ملک علی محمد ترین،ملک غلام جان ترین ،ملک اموجان ترین، حفیظ ترین،صدام ترین ، سید ذاکر شاہ، حاجی دوران ترین،حاجی صاحب جان ترین ، فاضل خان ترین، ملک نصیب خان ، حاجی سید محمد ، حاجی محمد نور،شین گل خان ترین ، محمود خان پوپلزئی ودیگر نے مونسپل کمیٹی ہرنائی کے سبززار میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 26 جون کو ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ ضلع زیارت مانگی کے علاقے میں کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ ، ڈرائیوروں پرتشدد، تین افراد کو اغواءکرنے اور ایک درجن سے ٹرکوں کو جلانے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ہرنائی میں دہشت گردی کے واقعات روکنے امن وامان قائم کرنے عوام کی جان ومال و کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے اور جلائے گئے ٹرک مالکان کو معاوضہ کی فراہمی اور مغوی افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں بدامنی اور گزشتہ دنوں کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر چپر رفٹ و مانگی کے مقام پر ٹرکوں کو جلاکر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے دہشت گردانہ اقدامات کیخلاف اور ضلع ہرنائی میں امن کی قیام کیلئے عوامی اتحاد ہرنائی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میںضلع ہرنائی کے تمام سیاسی جماعتیں، تمام اقوام، سماجی شخصیات، قبائلی معتبرین، مختلف تنظیمں، انجمن تاجران، وکلا برادری، زمیندار ایکشن کمیٹی، کول مائن انرز ایسوسی ایشن، ٹرک انرز ایسوسی ایشن، انجمن تاجران سول سوسائٹی سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پر ومشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں متفقہ طورپر احتجاجی چلانےکااعلان کرتے ہوئے کہاکہ جب تک مغوی افراد کی بازیابی، جلائے گئے ٹرک مالکان کو معاوضہ کی فراہمی اور مکمل امن وامان کے قیام قومی شاہراہوں پر تحفظ کی فراہمی تک ہرنائی سے کوئلے کی لوڈنگ مکمل طورپربند ہوگی اس کے علاوہ احتجاجی شیڈول کے مطابق4 جولائی کو شام چار بجے ہرنائی شہر میں احتجاجی ریلی اور جلسے ہوگا 7 جولائی کو صبح نو بجے شاہرگ میں حتجاجی ریلی و احتجاجی جلسہ ہوگا8 جولائی کو ضلع ہرنائی میں مکمل شٹرڈاوُن ہڑتال، 9 جولائی کو صبح نو بجے ہرنائی میں عوامی تحریک کا اجلاس ہوگا جس میں ہرنائی میں مکمل پہہ جام ہڑتال کرنے کااعلان کرنے کے علاوہ صوبہ کے تمام سیاسی جماعتوں صوبائی اسمبلی کے ممبران و صوبائی وزراءسے ملاقاتیں کرنے کےلئے شیڈول جاری کرینگے مقررین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہرنائی میں دہشت گردی، بھتہ خوری، امن وامان کی مخدوش صورتحال، کول مائنز کو جلانا، ٹرکوں کو جلانا، ودیگر دہشت گردی کے و اقعات کا خاتمہ چاہتے ہیں ضلع ہرنائی میں دہشت گردی کے بڑتھے ہوئے واقعات کی و جہ سے کاروبارہ تباہ ہوچکا ہے عوام اور کاروباری افراد عدم تحفظ کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ عوامی اتحاد ضلع ہرنائی میں امن وامان کی مکمل بحالی عوام کی جان ومال اور کاروبار کو تحفظ کی فراہمی کامطالبہ کرتے ہےں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں