اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی پر بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ جاری کیا، تفصیلات کے مطابق فیصلے میں عدالت نے بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں